کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہر قائد میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان بھی گورنر سندھ کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے ڈالمیا شانتی نگر میں سی او ڈی فلٹر پلانٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ میں انہوں نے نیپا فلائی اوور کے نیچے جاری سیوریج کے کام کا بھی معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ گورنر سندھ نے گلزار ہجری اسکیم 33 میں واقعہ میٹرو فیملی پارک اور گلستان جوہر بلاک 14 کے فیملی پارک کا بھی دورہ کیا۔
گورنر سندھ نے گلشن کرکٹ گراﺅنڈ بلاک 6 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 ارب روپے کی اسکیمیں کراچی کو دی گئی ہیں جبکہ اندرون سندھ کے لئے 450 ارب سے زائد کی اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ 70 فیصد اسکیموں کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں ہورہا اور نہ ہی سندھ میں گورنر راج کی کوئی صورتحال موجود ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ ہمارا گھر ہے اس کو کسی صورت برباد نہیں ہونے دیا جائے گا، موجودہ وفاقی حکومت نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو شروع کرایا ہے۔
سندھ میں نئی نئی کمپنیاں بنا کر ادھر ایسٹ انڈیا کمپنی نہ بنائیں،مراد علی شاہ کا وفاق کو انتباہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








