سندھ حکومت کی غفلت کے باعث ٹینکر مافیا شہریوں لوٹ رہا ہے، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان
امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان تباہی کی طرف جارہا ہے، خرم شیر زمان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ٹینکر مافیا پریشان شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے عوام کو بھٹو کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد سے قبل کراچی کے مختلف علاقے پانی کی فراہمی سے محروم ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی نے شہریوں کو نو نو آنسو رلا دیا ہے۔

سندھ حکومت نے بلدیاتی اداروں میں ایک سے بڑھ کر ایک کام چور بٹھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی پورے صوبے میں وفاقی وزیروں کے پتلے نذر آتش کررہی ہے۔

پی پی اپنے نالائق وزیروں کی کارکردگی پر بھی احتجاج اور پتلے جلائے۔ سندھ حکومت کی غفلت سے ٹینکر مافیا پریشان شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا کے حوالے سے اقدامات بینظیر ہیں، ناصر حسین شاہ

انہوں نے کہا کہ بے لگام ٹینکر مافیا شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کررہا ہے۔ شہری سنت ابراہیمی ادا کرنے سے پہلے پانی کے حوالے سے شدید اذیت سے دوچار ہیں۔

کشمیر میں دن رات بھٹو کے قصیدے پڑھنے والے پلٹ کر اپنے صوبے کی طرف دیکھیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پانی کے سنگین بحران کی وجہ سے مساجد میں اعلانات ہورہے ہیں کہ عوام گھروں سے ہی وضو کرکے آئیں۔

پیپلز پارٹی نے عوام کو بھٹو کے نام پر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ کراچی کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے عوام کو سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج کیلئے اُکسا رہی ہے۔ نظام کی بہتری پی پی کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

Related Posts