فیٹف سے متعلق بھارت کا بیان، پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ

تازہ ترین

تازہ ترین

فیٹف سے متعلق بھارت کا بیان، پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ
فیٹف سے متعلق بھارت کا بیان، پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ

اسلام آباد: بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کے ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رکھنے کے کیلئے دباؤ ڈالنے سے متعلق اعتراف پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے بعد پاکستا ن کا موقف درست ثابت ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان نے بھارتی منفی کردار کا معاملہ فیٹف صدر کے سامنے اٹھانے پر غور شروع کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستان بھارت کے حالیہ اعتراف کو بھی ایف اے ٹی ایف اور بین الاقوامی برادری کے سامنے رکھے گا، ایس جے شنکرکاحالیہ اعتراف بھارت کے کردار پر سوالیہ نشان ہے۔بھارت نے ایف اے ٹی ایف اہداف پر پاکستانی پیشرفت پر شکوک وشبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جے شنکر کے بیان نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔بھارتی وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بارے متنازع بیان آیا ہے، بھارت نے فیٹف عمل کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے دہرے معیار کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کیا۔ پاکستان ہمیشہ بھارت کے ایف اے ٹی ایف کوسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کا معاملہ اٹھاتا رہا ہے، پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے تعمیری اور مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے،

اُنہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق منی لانڈرنگ، ٹیررفنانسنگ کی روک تھام پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، بھارت کی پاکستان پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ خاتمے کیلئے پاکستان کے ٹھوس، قابل تصدیق اقدامات کو ایف اے ٹی ایف نے سراہا، پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نیپال کے ساتھ قریبی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہش مند ہے۔وزیراعظم

Related Posts