جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز میں سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

تازہ ترین

تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز میں سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری
جمائما گولڈ اسمتھ اور مریم نواز میں سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف اور وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے ایک اخبار کا اداریہ ٹوئٹر پر شیئر کرایا گیا، جس میں عمران خان اور مریم نواز سے کہا گیا تھا کہ اپنے بچوں اور یہود مخالف رویے کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

دوسری جانب جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پروان چڑھ رہے ہیں، ایک دہائی تک میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے کیے جانے والے یہود مخالف حملوں، ہر ہفتے قتل کی دھمکیوں اور میرے گھر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد میں نے 2004ء میں پاکستان چھوڑ دیا تھا۔ لیکن یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مجھے آپ، آپ کے بیٹوں یا آپ کی ذاتی زندگی میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیں، کیونکہ میرے پاس کرنے اور کہنے کے لئے بہتر کام ہیں۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ لیکن اگر آپ کے سابق شوہر دشمنی میں دوسروں کے گھر والوں کو گھسیٹتے ہیں تو دوسروں کے پاس بھی کہنے کے لیے نامناسب باتیں موجود ہیں، لہٰذا آپ صرف اپنے سابق شوہر کو ہی موردالزام ٹہرائیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا اگست سے سندھ میں سیاسی جلسے کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے سلسلے میں مسلم لیگ، تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لفظی وار کئے جارہے ہیں۔

Related Posts