شہر قائد، ساحل سمندر پر نہانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی:کمشنر کراچی نوید شیخ نے ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

دفعہ 144کے نفاذ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی عید الالضحیٰ کے موقع پر ساحل سمند رپر متوقع طور پر بڑی تعداد میں شہریوں کی تفریح اور نہانے کے لئے آمد اور مون سون بارشوں کے دوران سمند ر میں طغیانی کے پیش نظر دو ماہ کے لئے عاید کی گئی ہے۔

پابندی15 ستمبر 2021 تک عاید رہے گی کمشنر کراچی نوید شیخ نے کہا ہے کہ ساحل سمند ر پر نہانے اور تفریخ پر پابندی کا مقصدسمندر میں ڈوبنے کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے شہریوں کو بچانا اور ان کی زندگیوں کے محفوظ بنانا ہے۔

کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر عمل کریں۔نوٹی فیشکن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بارش، پانی گھروں میں داخل، مختلف حادثات میں 3بچوں سمیت 9افراد جاں بحق

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث گزشتہ جمعہ المبارک کے دن سے ہی ساحلی مقامات بند کردیئے گئے تھے۔

Related Posts