اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 50 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 50 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 50 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: اسٹیل ٹاؤن پولیس نے 50 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم کو خفیہ اطلاع پر فلٹر پلانٹ کے قریب کارروائی کی گرفتار کیا گیا۔ ملزم سکھن اور شاہ لطیف کے علاقوں میں خوف کی علامت تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کے دوران گولی مار کر شہریوں کو زخمی کرنے سے دریغ نہیں کرتا تھا۔ معزز عدالت کی جانب سے گرفتار ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ، چھینے گئے موبائل اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے برآمد موٹر سائیکل تھانہ شاہ لطیف کی حدود سے کچھ روز قبل ڈکیتی کے دوران چھینی گئی تھی۔

ڈکیتی کے واقعہ کا مقدمہ نمبر 550/2021 تھانہ شاہ لطیف میں شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ملزم رمضان عرف رمضو نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر 50 سے زائد ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے جبکہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانوں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانیداروں کی ترقی کو کارکردگی سے مشروط کردیا

Related Posts