حکومت سندھ کا ہاکس بے،سینڈزپٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

دھرنے دینے والی جماعتیں مہنگائی کیخلاف دھرنا کیوں نہیں دیتیں؟مرتضیٰ وہاب
دھرنے دینے والی جماعتیں مہنگائی کیخلاف دھرنا کیوں نہیں دیتیں؟مرتضیٰ وہاب

کراچی کے شہریوں کےلیے اچھی خبر آگئی۔ سندھ حکومت نے ہاکس بے اور سینڈر پٹ پر ایکو ٹورازم شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے متوقع ایڈمنسٹریٹر اور ترجمان سندھ حکومت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “سینڈزپٹ اور ہاکس بے پر بوٹنگ، جیٹی اسکائی، پیرا سیلنگ شروع کرنے پر غور کردیا ہے۔”

بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہےکہ “کراچی کےساحلی تفریحی مقام ہاکس بے سینڈز پٹ روڈ کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے۔”

مشیر قانون، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتصی وہاب نے ہاکس بے روڈ کا دورہ کیا اور ایکو ٹور ازم کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ محکمہ موحولیات سندھ کا پاکستان نیوی کے اشتراک سے  ایکو ٹورازم کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 50 وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Related Posts