بلاول کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں واویلا نہ کریں، فرخ حبیب

تازہ ترین

تازہ ترین

‏ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب
‏ای وی ایم کے ذریعے شفاف انتخابات کرانے میں مدد ملے گی، فرخ حبیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  اگر بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، میڈیا کے سامنے بیٹھ کر واویلا نہ کریں۔

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ سیاست میں پیسے کے استعمال کی روایت آصف علی زرداری اور نواز شریف نے ڈالی تھی۔ ان لوگوں نے ہر الیکشن میں پیسے لگائے اور اقتدار ملنے کے بعد کئی گنا زیادہ کمائے۔

پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ میں آصف علی زرداری نے ریکارڈ قائم کیے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں لاک ڈاؤن سے قبل ڈاکٹر فیصل اور اسد عمر سے مشاورت کی تھی، مرتضیٰ وہاب

Related Posts