سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ
سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن ملکی معیشت کے خلاف ساز ش ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی:نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی جانب سے گزشتہ سال بارشوں میں بہہ جانے والے گلشن معمار نادرن باء پاس کے قریب پل کی دوبارہ از سر نو تعمیر کردی گئی از سر نو تعمیر کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پل کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پچھلے سال بارشوں میں یہ برج متاثر ہوگیا تھا جس کے بعد متبادل رستہ بنایا گیا تھا میں این ایچ اے کی ٹیم کو جلد کام مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آج اس پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے15کلومیٹر نادرن بائی پاس کی از سر نو تعمیر ہورہی ہے وزیراعظم عمران خان کی پالیسیز اور ہمارے نوجوان وزیر مراد سعید کی وجہ سے سندھ میں روڈوں کا کام بہتر کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد سے گھوٹکی تک سفر کرتے تھے تو لگتا تھا آمریکا میں سفر کررہے ہیں جب گھوٹکی سے کراچی آتے تھے تو لگتا تھا آفریکہ میں سفر کرر ہے ہیں چیئرمین این ایچ اے کی کاوشوں سے سندھ کا روڈ نیٹورک مزید بہتر ہوتا جارہا ہے۔

اس سے پہلے 8ہزار9سو ارب سندھ حکومت نے سندھ پر خرچ کیے لیکن پیسوں کا حجم بڑھتا گیا اور سندھ پیچھے جاتا گیا وزیراعظم کے اعلان کے بعد سکھر سے حیدرآباد تک 300کلومیٹر موٹروے بننا شروع ہورہا ہے۔

میرپورخاص سے عمرکوٹ تک چھوٹا روڈ ہوتا تھا جس پر آئے دن حادثات معمول بنے ہوئے تھے لیکن وہ میرپورخاص سے تھرپارکر تک ساٹھ کلومیٹر روڈ بھی این ایچ اے کی جانب سے بنایا جارہا ہے نادرن بائی پاس کو بھی ڈبل روڈ بنانے جارہے ہیں۔

جس سے کراچی کے ٹریفک پر دباؤ کم ہوگا جامشورو کا خونی روڈ جس کا ٹھیکیدار ن لیگ کا امیر مقام ہے جس کی وجہ سے پورے روڈ کا کام رکا ہوا ہے وہ روڈ بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

کل کراچی سمیت پورے سندھ میں لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے بڑے افسوس کی بات ہے شہر کراچی سے پورے ملک کی صنعت کا پیہ چلتا ہے کراچی سے کراچی کے ایک ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 30فیصد ملیر میں 17فیصد کورونا کا ریشو ہو ایسی طرح دیگر اضلاع میں بھی صورتحال ہے۔

جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں پرنسٹیج مختلف ہے اس حساب سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگانا چاہیے تھا مگر ایک نادر شاہی فرمان کے ذریعے نادر شاہی لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے کراچی کے بند ہونے سے صر ف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی معیشت کا پہیہ رُک جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ججز کی اہلیت پر فواد چوہدری کے ریمارکس کی شدید مذمت کرتا ہوں،ناصر حسین شاہ

ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن سے ملک کو کئی سو ارب کا نقصان ہوتا ہے اور ملک پیچھے چلا جاتا ہے مجھے وزیراعلیٰ سندھ اپنے ہوش میں نظر نہیں آئے پچھلے سال بھی سندھ حکومت نے یہی سازش کی تھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے روینیو کم جمع ہوا۔

Related Posts