سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صرف وہ اسکولز کھلیں گے جہاں تمام اساتذہ نے ویکسین لگوا لی ہوگی۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام اسکولز کھولنے کی اجازت ہوگی۔ اسکولز میں آنے والے اساتذہ سمیت تمام طالب علموں کو ماسک کے ساتھ اسکول آنے کی اجازت ہو گی۔

سردار شاہ کا کہنا ہے کہ تمام اسکولز ایس او پیز کو فولو کرتے ہوئے کھولے جائیں گے۔ اسکولز میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکولز میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا۔ کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے پیش نظر پچھلے ماہ 31 جولائی سے 8 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم کرونا میں بدستور اضافے کے پیش نظر اس دورانیے کو بڑھاتے ہوئے 20 اگست کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تبدیلی شروع ہو چکی عوام کی جان جلد زرداری ٹولے سے چھوٹ جائے گی، خرم شیر زمان

Related Posts