تبدیلی شروع ہو چکی عوام کی جان جلد زرداری ٹولے سے چھوٹ جائے گی، خرم شیر زمان

تازہ ترین

تازہ ترین

شیخ چلی کے لطیفے اور مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس میں کوئی فرق نہیں، خرم شیر زمان
شیخ چلی کے لطیفے اور مراد علی شاہ کی پریس کانفرنس میں کوئی فرق نہیں، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اپنی ضد میں عوام کو صحت کارڈ سے محروم رکھنا چاہتی ہے۔ سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صوبے میں صحت کارڈ کی اجازت نہیں دی جارہی۔ سندھ میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے عوام کی جان جلد زرداری ٹولے سے چھوٹ جائے گی۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحت کا بوسیدہ نظام عوام کی جانیں نگل رہا ہے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا خون نچوڑنے پر ڈٹی ہوئی ہے۔ ہیلتھ سیکٹر کی ابتر صورتحال کے پیش نظر عوام کو ہیلتھ انشورنس کی ضرورت ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی پی نے سندھ کے عوام کی زندگیاں جانوروں سے بھی بدتر کردیں ہیں،عوام کا سرکاری ہسپتالوں پر سے اعتماد ختم ہوچکا ہے، سرکاری ہسپتالوں میں ادوایات کا فقدان تو کبھی عملے کی غیر حاضری معمول بن چکی ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت شعبہ صحت کا بجٹ اپنی صحت پر خرچ کررہی ہے،وفاق نے دیگر صوبوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت میسر کی، وفاق دیگر صوبوں میں شہریوں کو فری ہیلتھ سروس فراہم کررہا ہے، زرداری ٹولہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے ہوا چل رہی ہے جلد عوام کو زرداری مافیا سے نجات دلائیں گے،وزیر تعلیم سندھ کا سندھ میں یکساں تعلیمی نصاب کے فیصلے کو مسترد کرنے کا معاملہ، یکساں تعلیمی نصاب میں سیاسی رکاوٹیں شرمناک ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ‏‎سندھ کے کرپٹ حاکم ملکی مفاد کے ہر فیصلے میں اٹھارہویں ترمیم کو بیچ میں لاتے ہیں، 18ویں ترمیم کے آرڑ میں سندھ حکومت عوام کو شعور سے محروم کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کو نصاب کے اجراء سے پرائیوٹ اسکول مافیا کے کمیشن بند ہونے کا خدشہ ہے۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیر یکساں نصاب کے بجائے یکساں جہالت پر یقین رکھتے ہیں، سندھ حکومت کی نصابی عمل پر مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، وزیر اعظم ملک میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں، موجودہ تعلیمی نظام ملک میں طبقاتی تقسیم پیدا کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان سے متعلق فیصلہ عالمی طاقتوں کے ساتھ مل کر کریں گے، فواد چوہدری

Related Posts