راولپنڈی: راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ نمبر 7 کے علاقہ ڈیفنس کالونی چمن آباد، پکھڑال چوک، برف خانہ میں سیوریج لائنیں بند ہونے سے گلی محلوں میں جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہونے اور گندگی کے لگے ڈھیر لگے سے مختلف قسم کی بیماریوں پھیلنے لگیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کا عملہ صفائی کے لیے نہیں آتا ہے۔ ہماری انتظامہ سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ ہماری اس عذاب سے نجات دلائی جائے۔
گندگی کے ڈھیروں نے انتظامیہ کے صفائی کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے۔ سراپا احتجاج رہائشی چوہدری شاہد عباس اور محسن مغل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیراور گلیوں میں سیوریج کے گندے پانی سے پھیلتی بدبو اور تعفن سے بیماریاں پھیل رہی ہیں جبکہ انتظامیہ کینٹ بورڈ خواب خرگوش کے مزے لے رہا ہے۔
رہائشی محسن مغل کا کہنا ہے کہ معتدد بار سینٹری سپروائیزر سجاد حیدر کو حالات و واقعات سے آگاہ کیا مگر وہ صفائی عملے کی کمی کا کہہ کر بات گول کردیتے ہیں۔
علاقہ مکینوں کا صفائی کی بگڑتی صورتحال اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ برگیڈئیر اعجاز قمر کیانی، کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عمر فاروق علی ملک اور ڈپٹی سی ای او غلام صابر بسرا سے مطالبہ کیا ہے کہ وارڈ نمبر7 میں موجودہ نااہل سینٹری سپروائیزر سجاد حیدر کو تبدیل کر کے کسی محنتی اور ایماندار سینٹری سپروائزر کو لگایا جائے اور صفائی کے لیے عملہ مزید بھرتی کیا جائے تاکہ علاقے میں صفائی کی حالت بہتر ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا 23 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








