مینارِ پاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر سے بدتمیزی، وزیر اعظم کا مجرموں کی گرفتاری کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

مینارِ پاکستان پرخاتون کیساتھ دست درازی، وزیر اعظم کا مجرموں کی گرفتاری کا حکم
مینارِ پاکستان پرخاتون کیساتھ دست درازی، وزیر اعظم کا مجرموں کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مینارِ پاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ 400 افراد کی دست درازی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مجرموں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب سے رابطے کے دوران مجرموں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان پر 400افراد کی ہراسگی کا شکار عائشہ اکرم کون ہیں؟

زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے لاہور کے مشہورومعروف شاہی قلعے میں رنجیت سنگھ کے مجسمے کو گرانے کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔عمران خان نے مجسمہ گرانے میں ملوث ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے پر 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ چند سو افراد نے پورے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا۔

 یہ افسوسناک واقعہ آج سے 4 روز قبل لاہور میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آج بھی وائرل ہے۔ ویڈیو میں 3 سے 400 افراد ٹک ٹاکر خاتون پر حملہ آور ہوتے نظر آئے جو اسے ہراساں کرتے ہوئے کھینچاتانی کرتے ہیں۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد پولیس نے ٹک ٹاکر خاتون کی درخواست پر نامعلوم 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ واقعے پر تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا۔جواں سال خاتون کا کہنا ہے کہ 400 سے زائد لوگ مجھے اٹھا کر ہوا میں اچھالتے رہے، کپڑے بھی پھاڑ ڈالے۔

مزید پڑھیں: خاتون پر 400افراد کے حملے کا مقدمہ درج، حکومت حرکت میں آگئی

Related Posts