دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 94لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 96ہزار ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 94لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 96ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 20کروڑ 94لاکھ افراد متاثر، 43لاکھ 96ہزار ہلاک

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 20 کروڑ 94 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 43 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 20کروڑ 94لاکھ 66 ہزار 941 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 43لاکھ 96 ہزار 175افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کا فیصلہ

وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 7 ہزار 802 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 73لاکھ 28 ہزار740 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار938 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 18 کروڑ 77لاکھ 42 ہزار افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔سب سے زیادہ 3 کروڑ 78لاکھ 96 ہزار582 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 22لاکھ 85 ہزار 101 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 6لاکھ 40 ہزار93 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 32 ہزار 552افراد جاں بحق ہوئے۔ برازیل میں 2 کروڑ 4لاکھ 17 ہزار204 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 70ہزار718 انتقال کر گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 974نئے کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلا 66 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 11 لاکھ 9 ہزار 274افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 639 افراد انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 460 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 70 لاکھ 7 ہزار 656 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 91 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 3 ہزار 974 نئے کیسز رپورٹ، 66 مزید شہری جاں بحق

Related Posts