مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا واقعہ، سوشل میڈیا صارفین کا خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی کا اظہار

تازہ ترین

تازہ ترین

مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا واقعہ، سوشل میڈیا صارفین کا خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی کا اظہار
مینارِ پاکستان پر ہراسگی کا واقعہ، سوشل میڈیا صارفین کا خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی کا اظہار

لاہور میں 300 سے 400 افراد کے ٹک ٹاکر خاتون پر حملے اور ہراسگی کے واقعے نے ہر پاکستانی کا دل غم و غصے سے لبریز کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے مینارِ پاکستان پر دست درازی کے واقعے پر افسوس اور خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون ٹک ٹاکر سے ہمدردی اور واقعے پر افسوس کا اظہار جاری ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ عائشہ اکرم نے مشرقی لباس پہن رکھا تھا، وہ اکیلی بھی نہیں تھیں بلکہ مرد حضرات ان کے ساتھ تھے۔

موٹر وے پر خاتون سے بچوں کے سامنے زیادتی کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ عائشہ اکرم سڑک پر رات کے وقت گھوم نہیں رہی تھیں بلکہ ان پر دن کی روشنی میں 400 افراد نے حملہ کرکے انہیں ہراساں کیا۔

بعض لوگوں نے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ خواتین غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ انہیں ان کے حقوق دیں جس پر دوسرے نے کہا کہ تمام مرد حضرات کو موردِ الزام نہ ٹھہرایا جائے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتا ہے، ہمیں کسی کو وضاحت دینے کی ضرورت نہیں جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ معاف کیجئے گا، میں بار بار بھول جاتی ہوں۔ عائشہ اکرم ہی واقعے کی ذمہ دار تھیں۔ 400 افراد انہیں دیکھ کر خود پر قابو نہ رکھ سکے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ 14 اگست کے روز لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ہر حساس دل نے مذمت کی، خواتین کے ساتھ بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں رہی تاہم مینارِ پاکستان جیسے مقام پر ایسے واقعے کا پیش آنا تکلیف دہ ثابت ہوا۔

ساتھی کیمرہ مین سمیت دیگر مرد حضرات کے ساتھ کے باوجود مینارِ پاکستان پر 400 سے زائد افراد کے حملے میں مبینہ طور پر خاتون کے کپڑے پھاڑے گئے، زیور چھن گیا اور دست درازی بھی کی گئی جبکہ خاتون یو ٹیوب کیلئے ایک ویڈیو تیار کرنا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں: خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی، مشہورومعروف شخصیات بھڑک اٹھیں

Related Posts