امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت قبول کر لی، ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا۔وزیراعظم

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم نے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا
وزیر اعظم نے اپنے پلان کے بارے میں پارٹی رہنماؤں کو آگاہ کردیا

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے شہادت تو قبول کر لی لیکن ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں محرم الحرام کا 10واں روز (یومِ عاشور) انتہائی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقعے پرقوم کے نام اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام سے قبل بھی یومِ عاشور اہم خصوصیات کا حامل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت امام حسین کی شہادت امت کیلئے عظیم درس ہے۔صدرِ مملکت

یومِ عاشور کے موقعے پر پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نبئ اکرم ﷺ کے نواسے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت سے یومِ عاشور کی اہمیت اور بڑھ گئی۔ امام حسین نے جامِ شہادت نوش کرنا تو قبول کر لیا لیکن ظالم کے سامنے سر جھکانا قبول نہیں کیا۔

قوم کے نام پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ باطل جتنا بھی عروج پر ہو، اس کا مقدر مٹ جانا ہوتا ہے۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔ یومِ عاشور کے دوران اجتماعات میں عوام کورونا کی روک تھام کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ 

خیال رہے کہ آج عاشورۂ محرم کے موقعے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت منایا جارہا ہے۔ یہی وہ دن ہے جب امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہلِ بیت کے ہمراہ میدانِ کربلا میں جامِ شہادت نوش کیا۔

 ہر اسلامی سال کے پہلے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ کو یومِ عاشور کے موقعے پر جلسے جلوس، ریلیوں اور تعزیوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علمائے کرام اور ذاکرین حضرت امام حسین کی شہادت کا فلسفہ بیان کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں حضرت امام حسین کا یومِ شہادت آج منایا جارہا ہے

 

Related Posts