مینار پاکستان واقعہ حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

تازہ ترین

تازہ ترین

مینار پاکستان واقعہ حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
مینار پاکستان واقعہ حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مینار پاکستان پر پیش آنے واقعہ حکومت کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے۔ انہوں نے واقعے سے متعلق حتمی رپورٹ کل طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان اور خصوصی طور پر لاہور میں پیش آنے والے واقعے پر خصوصی اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں مینار پاکستان ‏واقعے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کل صبح تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اجلاس دوبارہ طلب ‏کر لیا ہے۔ پی ایچ اے کے کردار کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی غفلت کا تعین ‏کرے گی یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے اس کو جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف دلائیں گے کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے ‏جائیں گے واقعہ میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے تحقیقات کو ‏جدید اورسائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اجلاس میں آئی جی نے واقعہ میں ملوث افرادکی گرفتاریوں اورشناخت کے حوالے سے بریفنگ ‏دیتے ہوئے بتایا کہ وڈیوز کی مدد سے نادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے واقعہ ‏میں ملوث بعض افرادکوگرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر طالبان ناکام ہوتے ہیں تو پھر 1996 والی صورت حال پیدا ہو جائے گی، رحمان رحمانی

Related Posts