بجلی کی قیمت 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی کی قیمت 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان
بجلی کی قیمت 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ بڑھنے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر بجلی گرانے کا پروگرام بنا لیا۔ بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت بڑھانے کا امکان ہے۔ بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو سکتی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کردی۔ نیپرا یکم ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی میں ہائیڈل سے 29.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ کوئلے سے 15.29 فیصد اور مہنگے فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 اور درآمدی ایل این جی سے 20.01 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جولائی کے لئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر تھی ۔ جولائی میں بجلی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں پانی کی قلت کے عوام سراپا احتجاج

Related Posts