بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار
بلدیاتی انتخابات ، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو ٹائم فریم دینے سے انکار

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ٹائم فریم دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخانات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا الگ اجلاس ‏بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ اجلاس رواں ہفتے طلب کیا ‏جائے۔

چیف سیکرٹری نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ سندھ حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلیاں ‏چاہتی ہے۔ قوانین میں تبدیلی کیلئے 6 ماہ کا وقت درکار ہے جب کہ مردم شماری کے حتمی اعداد‏وشمار پر تحفظات ہیں جب تک ہماری اپیل کا فیصلہ نہیں ہوتا بلدیاتی انتخابات نہیں کرا سکتے ہیں۔ ‏تحفظات کی موجودگی میں سندھ میں قانون سازی ممکن نہیں۔

الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارلیمنٹ مسئلہ حل نہیں کراتی تو کیا بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں ‏گے؟ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ‏

اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ میں بلدیاتی اداروں کی ‏معیاد 30 اگست 2020 کو ختم ہو گئی تھی اور رولز کے تحت الیکشن کمیشن 120 دن کے اندر الیکشن ‏کرانے کا پابند ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں حلقہ بندی ‏افسران اور حلقہ بندی اتھارٹیز کا نوٹیفکیشن یکم جون کو کیا گیا الیکشن کمیشن کو لوکل ‏کونسلز کی تعداد، نقشہ جات و دیگر ضروری ڈیٹا فراہم کرے۔

یہ بھی پڑھیں: 29اگست کو پی ڈی ایم کا جلسہ کراچی میں نئی تاریخ رقم کرے گا، شہباز شریف

Related Posts