لاہور: سری لنکا میں ہونے والی آئندہ ماہ شیڈول پاک افغان کرکٹ سیریز، پاکستان میں ہونے کا امکان ہے،جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے پاکستان کے خلاف اپنی ہوم ون ڈے سیریز پاکستان ہی میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، اعلیٰ سطح پر معاملات طے ہونے پر سیریز کے شیڈول اور وینیو کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سیریز کے پاکستان میں ہونے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز پاکستان میں ہی کروانے کا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
(اے سی بی) نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی میزبانی کرنی ہے، سیریز 3 سے 9 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں پلان کی گئی تھی لیکن لاجسٹک اور دیگر مسائل کے باعث سیریز کے حوالے خدشات کا اظہار کیا جا رہا تھا۔
پی سی بی نے پیرکو افغانستان کرکٹ بورڈ سے سیریز کے حوالے سے رابطہ کیا جس کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کے اجلاس میں سیریز پاکستان میں کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:راشد نسیم نے مارشل آرٹس کیٹیگری میں اپنا 70 واں عالمی ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کردی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








