کراچی: پاکستان کے محمد راشد نسیم مارشل آرٹس کیٹیگری میں اپنا 70 واں عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے، جب کہ مجموعی طور پر ان کی اکیڈمی کے ریکارڈز کی تعداد 91 ہو گئی۔
راشد نسیم کی جانب سے بھارتی ماشل آرٹس ماسٹر سجیت کمار کے ایک منٹ میں کہنی سے 279 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 315 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کرایک مرتبہ پھر اپنی برتری ثابت کردی گئی ہے، جبکہ راشد نسیم کا یہ ریکارڈ گنیز ریکارڈ آف ورلڈ کی انتظامیہ کو بھجوایا جائے گا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے راشد نسیم کا کہنا ہے کہ ان کا بھارتی ماسٹر اور ان کے شاگردوں سے زبردست مقابلہ جاری ہے، ون ٹو ون مقابلے میں انہوں نے اس بھارتی ٹیم کو پہلے بھی اٹلی میں شکست دی تھی۔
پہلی مرتبہ 195 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو پھباکر ریڈی نے 229 مرتبہ یہ عمل کرکے توڑا مگر میں نے 256 مرتبہ کہنی سے اخروٹ توڑ کردوبارہ عالمی ریکارڈ پاکستان کے نام کریا، تاہم پبھاکر ریڈ کے شاگرد سجیت کمار نے 279 اخروٹ توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
پختہ عز م کے مالک راشد نسیم نے اب ایک مرتبہ پھر بھارت کو عالمی ریکارڈ سے محروم کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا،راشد نسیم کے مطابق حکومتی سرپرستی کے بغیر 70 عالمی ریکارڈز بنانا میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کا عندیہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








