وزیر اعظم عمران خان کا رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کا عندیہ

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان کا رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کا عندیہ
وزیر اعظم عمران خان کا رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کا عندیہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق مایہ ناز کرکٹر رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا عندیہ دیدیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ملاقات کی، اس اہم ملاقات میں بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو آئندہ تین سال کے لیے توسیع نہ دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا جب کہ رمیز راجہ کو بورڈ کا نیا چیئرمین بنانے کا عندیہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ نے خواتین کو اوباشوں سے بچانے کے لیے سخت قوانین بنانے کا مطالبہ کردیا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان رمیز راجہ کا نام بطور ممبر بورڈ آف گورنرز کو بھجوائیں گے۔دوسری جانب واضح رہے کہ سابق کرکٹر سرفراز نواز نے رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنانے کی مخالفت کی ہے اور انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم کو خط بھی لکھا ہے۔

Related Posts