کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاکستان کے 95 فیصد اور کراچی کے تمام مسائل کا حل پی ایس پی کے پیش کردہ چھ نکات میں موجود ہے۔
آج نہیں تو کل ہمارے ہی پیش کردہ حل سے پاکستان کی موجودہ صورتحال ٹھیک ہوسکتی ہے، حکمران جتنی دیر سے ہمارے پیش کردہ حل پر عمل درآمد کریں گے، اتنا ہی نقصان پاکستان کو پہنچے گا۔
کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ وسائل اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے۔ سب سے پہلے اٹھارویں ترمیم میں ملنے والے اختیارات وزرا ئے اعلی ہاؤس سے نکال کر نچلی ترین سطح تک منتقل کیے جائیں۔
دوسرا این ایف سی ایوارڈ کی طرز پر پی ایف سی ایوارڈ کا اجرا کو لازم اور پی ایف سی کو این ایف سی کیساتھ مشروط کیا جائے۔ تیسرا یہ کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ کراچی کی مردم شماری ٹھیک کرائی جائے۔
اسی تناسب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بڑھائی جائیں اس میں ہر پاکستانی کا فائدہ ہے۔ چوتھی بات یہ کہ کراچی کو 7 ڈسٹرکٹس کے بجائے ایک ڈسٹرکٹ کی صورت میں بحال کیا جائے۔
پانچویں بات یہ کہ کراچی ماسٹر پلان ڈپارٹمنٹ کو تمام اختیارات واپس کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے بحال کیا جائے اور آخر میں کراچی میں کے پی ٹی کنٹونمنٹ سمیت تمام 18 ایجنسیوں کے بلدیاتی امور میئر کے دفتر کو دیئے جائیں۔زمین کا اختیار انہی ایجنسیز کے پاس رہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کاجعلی ڈومیسائل کی تحقیقات اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








