لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہلوں کی معیشت صرف شریف خاندان کی تجوری بھرنا تھی، شہباز شریف نے قومی خزانہ لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے کو معیشت سمجھ رکھ تھا۔ ملکی پیسوں سے باہر جائیدادیں اور پاپڑ والوں کے نام پر منی لانڈرنگ ہی آپکی معیشت تھی۔
معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ عمران خان کے صنعتوں اور کاروبار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کی بدولت روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، 14 ترجیحی شعبوں کیلئے مختصر، درمیانے اور طویل المیعاد پالیسیاں اور اہداف کا تعین کیا۔
ترجمان وزیراعظم اور معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کورونا کے باوجود صنعتوں اور کاروبار کو سہولیات مہیا کیں جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، امریکہ سمیت ترقی یافتہ ممالک میں بھوک، افلاس اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل کا نام لیتے ہوئے تھوڑی سی شرم کریں، جو سرکاری ادارے آپکی اقرباء پروری اور کرپشن کی نظر ہوئے ان پر سیاست شرمناک ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ بجلی کے مہنگے ترین منصوبوں میں کک بیکس کے ریکارڈ آپ کے نام ہیں، کھاتا ہے تو لگاتا ہے کی سیاست کرنے والے بھاشن نہ دیں، مہنگے معاہدے کمیشن اور کرپشن، ہر ادارے میں مافیا کا قیام اس ملک کیلئے آپکے تحائف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : طلبہ اپنے ذوق اور رجحان کو دیکھتے ہوئے مستقبل کی تیاری کریں، پروفیسر سلیم مغل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








