کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی جائیداد سے متعلق 600 تحقیقاتی صحافیوں میں سے کوئی ایک بھی اثاثے ظاہر نہیں کر سکا۔
وزیراعظم نے عالمی سطح اور قوم کی نظروں میں سرخرو ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے وزیراعظم چوروں کیلئے نڈر اور بے خوف ہوکر بات کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔
خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے مخالفین کو یقیناً اب سمجھ آگیا ہوگا کہ نہ انہوں نے کرپشن کی ہے اور نہ ہی وہ کسی کرپشن کرنے والے کو چھوڑیں گے۔
پنڈورا لیکس سے متعلق تحقیقات کا اعلان عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنڈورا اسکینڈل نے سب کی چوری چکاری اور کالے دھن کو بے نقاب کردیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنڈورا تحقیقات کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ کرپشن کا خاتمہ تحریک انصاف کی اولین ترجیح اور انتخابی منشور میں شامل ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا ملک سے کرپشن ختم کرنے کا عزم لائق تحسین ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کو نقصان پہچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، شیخ رشید احمد
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








