اسٹاک مارکیٹ،سرمائے میں 37ارب کا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب سے زائد کا اضافہ

کراچی:کاروباری ہفتہ کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری اتار چڑھا کے بعد تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس200پوائنٹس کی اضافے سے ایک بار پھر45ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیا۔

جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب روہے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کاروباری تیزی کے سبب63.85فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،بینکنگ،پیٹرولیم،فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے انڈیکس 45105پوائنٹس کی بلند سط ح کو چھو گیا تھا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبا کے سبب انڈیکس ایک موقع پر44553پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی غالب رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 172.80پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 44871.70پوائنٹس سے بڑھ کر45044.50پوائنٹس ہو گیا اسی طرھ17608.16پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17608.16پوائنٹس سے بڑھ کر17684.02پوائنٹس پر بند ہوا۔

جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس30693.59پوائنٹس سے بڑھ کر30844.02پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 37ارب75کروڑ30لاکھ54ہزار4روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب8ارب39کروڑ1لاکھ42ہزار469روپے سے بڑھ کر78کھرب46ارب14کروڑ31لاکھ96ہزار473روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو10ارب روپے مالیت کے26کروڑ72لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 9ارب روپے مالیت کے26کروڑ70لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر545کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے348کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،192میں کمی اور5کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹیلی کارڈ لمیٹڈ2کروڑ56لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ16لاکھ،سمٹ بینک1کروڑ46لاکھ،بائیکو پیٹرولیم1کروڑ31لاکھ اور غنی گلوبل1کروڑ30لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts