سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، اقبال میمن کمشنر کراچی مقرر کردئیے گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، اقبال میمن کمشنر کراچی مقرر کردئیے گئے
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، اقبال میمن کمشنر کراچی مقرر کردئیے گئے

کراچی: سندھ حکومت نے نوید شیخ کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر گریڈ 21کے افسر اقبال میمن کو کراچی کا نیا کمشنر مقرر کردیا ہے۔

سیکریٹری خزانہ سندھ حسن نقوی کا تبادلہ کرکے گریڈ 20 کے افسر آصف جہانگیر کو سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔سندھ حکومت نے افسران کے بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمشنر کراچی نوید شیخ کا تبادلہ کرکے ان کو چیئرمین سی ایم آئی ٹی مقرر کردیا۔گریڈ 21کے افسر اقبال میمن کراچی کے نئے کمشنر مقرر کردیے گئے ہیں۔

جبکہ اعجاز حسین بلوچ کو ممبر بورڈ آف ریونیو جوڈیشل اور گریڈ 20 کے افسر آصف جہانگیر کو سیکریٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنڈورا لیکس پر تحقیقات کا اعلان عوام کی امنگوں کی ترجمانی ہے، خرم شیر زمان

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرشید سولنگی سیکریٹری اطلاعات، لئیق احمد سیکریٹری محنت اور گریڈ 20کے افسر بلال احمد سیکریٹری محکمہ سرمایہ کاری مقرر کئے گئے ہیں جبکہ سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کا تبادلہ کرکے انھیں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے

Related Posts