اپوزیشن کا حکومت سے پنڈورا پیپرز میں نامزد وزرا سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اپوزیشن کا حکومت سے پینڈورا پیپرز میں شامل وزرا سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ
اپوزیشن کا حکومت سے پینڈورا پیپرز میں شامل وزرا سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت سے پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزرا سے استعفیٰ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات و ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے وزرا سے استعفیٰ طلب کریں۔وزیر اعظم اپوزیشن کے سیاسی رہنماؤں کی طرح اپنی اے ٹی ایمز کا بھی احتساب کریں۔
سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اے ٹی ایمز کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات سے پنڈورا پیپرز میں سامنے آنے والے لوگوں پر تفتیش کا آغاز کریں۔ انہوں نے مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر پر کیچڑ اچھالنے کی مذمت کی۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کے خلاف جعلی نیوز کی مرہونِ منت ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے بھی پنڈورا لیکس پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعظم کے قریبی لوگوں کے نام پنڈورا پیپرز میں آنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ عمران خان احتساب کا آغاز اپنے گھر سے کریں۔ تینوں وفاقی وزرا اور پنجاب کے سینئر وزیر سے استعفیٰ لیا جائے۔
وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی سینئر مرکزی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والے کے دائیں بائیں سب لوگ قابلِ احتساب ہیں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ پنڈورا پیپرز میں جس جس کا بھی نام آیا ہے، سب سے استعفیٰ لیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے پنڈورا پیپرز پر تحقیقات کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی

Related Posts