بلوچستان میں 14 روز سے جاری حزب اختلاف کی جماعتوں کا دھرنا ختم

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں 14 روز سے جاری حزب اختلاف کی جماعتوں کا دھرنا ختم
بلوچستان میں 14 روز سے جاری حزب اختلاف کی جماعتوں کا دھرنا ختم

کوئٹہ: بلوچستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین نے کوئٹہ کے بجلی روڈ تھانے کے باہر 14 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر کا کہنا ہے کہ حکومت نے حزب اختلاف کے اراکین کے خلاف مقدمات واپس لے لیے ہیں اس لیے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم ملک سکندر کا کہنا ہے کہ  بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات جب تک دور نہیں کیے جائیں گے احتجاج جاری رہے گا۔

اس سے پہلے بلوچستان حکومت نے اپوزیشن کےخلاف ایف آئی آر واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ 18 جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق کیس میں اپوزیشن کے 17 اراکین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر درج ہونے پر اپوزیشن کے 14 اراکین نے بجلی روڈ تھانے میں گرفتاری کے لیے دھرنا دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برٹش ایئرویزکی پرواز اداکارہ نادیہ جمیل کو لندن چھوڑ کر پاکستان روانہ

Related Posts