پنجاب اسمبلی میں حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے قرارداد متفقہ طور پرمنظور

تازہ ترین

تازہ ترین

حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی
حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے قرارداد متفقہ طور پرمنظورکرلی گئی

اسلام آباد: پنجاب اسمبلی میں حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے قرارداد کومتفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،واضح رہے کہ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ نے حضرت فاطمہ الزہرہ ؑکا روزہ مبارک بنوانے کیلئے قراداد پیش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان سے حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ بنوانے کیلئے سعودی حکومت سے رابطے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان جنت البقیع میں حضرت فاطمہؑ الزہرہ کا روزہ مبارک بنوانے کیلئے سفارتی تعلقات استعمال کرے۔

پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ نبی آخر زمان ؐ کی لخت جگر اور حسنین کریمین ؑکی والدہ ماجدہ کا روزہ بنوانے کیلئے حکومت اپنا کردار اد کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان سعودی عرب حکومت پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرے،پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر روزہ مبارک بنانے میں مالی وسائل کا مسئلہ ہے تو وہ اخراجات میں خود ادا کروں گا۔

Related Posts