کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سوشل میڈیا ونگ ٹوئٹر پر متحرک نظر آتا ہے جس نے آئی ایم مریم نواز کا ٹرینڈ سیٹ کیا ہے جس کے تحت ہزاروں پیغامات بھیجے جا چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین بھی خاموش نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں یہ کیسے کہوں کہ میں مریم نواز ہوں؟ لوہار شریف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس مسلسل آئی ایم مریم نواز کہتے جا رہے ہیں جبکہ انہوں نے یہ بات ایک اور ٹرینڈ سے مقابلے میں کہی۔
پیغام میں رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں بھی کشمیری ہوں کے نام سے جو سوشل میڈیا ٹرینڈ سیٹ کیا گیا تھا، ن لیگی اُس کے مقابلے میں خود کو مریم نواز قرار دے رہے ہیں لیکن جب ہم غور کرتے ہیں تو ان کی جنس اِس بات سے خطرے میں پڑتی دکھائی دیتی ہے۔
How can I say “ I am Maryam Nawaz? Lohar Sharif’s Activists continously saying “I am Maryam Nawaz” in competition of “Mein Bhi Kashmiri Houn” but when we steessed on Activists’s slogan the “gender description” is in danger
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) August 11, 2020
ٹوئٹر پر آئی ایم مریم نواز آج کے ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے جس کے تحت ن لیگی کارکنان اور عوام الناس اب تک 23 ہزار 400 سے زائد پیغامات ارسال کرچکے ہیں جن میں مریم نواز کی تعریف، عوامی تنقید اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی نکتہ چینی سمیت سب کچھ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے سرفراز احمد پر بحث چھیڑ دی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









