پی ٹی آئی کے سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان سیاست کریں لوگوں کو ورغلائے نہیں ، علیم خان
عمران خان سیاست کریں لوگوں کو ورغلائے نہیں ، علیم خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سینئر وزیر علیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کی اجازت طلب کرلی۔علیم خان کے مطابق چار ہفتے قبل میں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور ان سے استعفے کی اجازت مانگی، جب بھی اجازت ملی گی وزارت چھوڑ دوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء علیم خان نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمرتوڑ دی ہے، بلاول بھٹو زرداری

ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل علیم خان نے وزیراعظم سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم نے انہیں استعفیٰ واپس کرتے ہوئے علیم خان سے کہا تھا کہ کچھ دیر انتظار کریں۔ علیم خان کے مطابق انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔

Related Posts