کوئٹہ: سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نئے وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے حلف آج اٹھائیں گے، تقریبِ حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنما عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تقریبِ حلف برداری سادہ مگر بروقار ہوگی۔
بلوچستان اسمبلی میں نئے قائدِ ایوان کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرنے کا دن
تحریکِ انصاف کا یار محمد رند کو نیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا عبدالقدوس بزنجو سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب آج سہ پہر 4 بجے منعقد کی جائے گی جس میں اراکینِ اسمبلی، سیاسی قائدین اور عسکری قیادت شریک ہوگی۔
بلوچستان کے صوبائی وزراء اور سول و ملٹری حکام بھی تقریبِ حلف برادری میں شرکت یقینی بنائیں گے۔ عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ جام کمال خان کے استعفے کے بعد سامنے آیا۔
قبل ازیں بی اے پی کے اہم رہنما جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کے باغی اراکین کی تحریکِ عدم اعتماد سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ رائے شماری سے ایک روز قبل ہی جام کمال مستعفی ہو گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔24 اکتوبر کو جام کمال نے وزارتِ اعلیٰ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔
عوامی پارٹی (بی اے پی) میں ناراض گروپ کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران کا 4 روز قبل کہنا تھا کہ جام کمال نے استعفیٰ دے کر باپ (بی اے پی) کو بچالیا۔ قدوس بزنجو نے بھی بطور اسپیکر مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








