عابد شیر علی نے برطانوی کرائم ایجنسی میں فیصل واؤڈا کے خلاف شکایت جمع کروادی

تازہ ترین

تازہ ترین

عابد شیر علی نے برطانوی کرائم ایجنسی میں فیصل واؤڈا کے خلاف شکایت جمع کروادی
عابد شیر علی نے برطانوی کرائم ایجنسی میں فیصل واؤڈا کے خلاف شکایت جمع کروادی

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا کے خلاف برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) میں شکایت جمع کروائی ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) عابد شیر علی کے مطابق انہوں نے برطانوی کرائم ایجنسی میں غیر قانونی جائیداد رکھنے کے حوالے سے شکایت درج کرائی ہے جس میں ثبوت بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے دعویٰ کیا کہ وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے اپنے نام سے برطانیہ میں 11 جائیدادیں خریدیں جبکہ یہ ظاہر نہیں کیا گیا کہ رقم کہاں سے آئی۔

مسلم لیگ (ن) رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے این سی اے (نیشنل کرائم ایجنسی) میں تمام شواہد اور ثبوت جمع کروا دئیے ہیں جس میں فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی اور جائیدادوں کی تفصیل شامل ہے۔

عابد شیر علی کے مطابق فیصل واؤڈا کے دستاویزات سے یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ رقم کہاں سے آئی اور انہوں نے اتنی جائیداد کیسے خریدی، جبکہ باقی فیصلہ این سی اے پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں قومی احتساب بیورو (نیب) حکام سے گزارش کرتا ہوں کہ وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واؤڈا کے خلاف مقدمہ قائم کرکے ثابت کریں کہ وہ صرف مسلم لیگ (ن) کے سیاسی شکار کے مرتکب نہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بہتر ہوتا اگر فیصل واؤڈا  بوٹ اپنے گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے جبکہ قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی نے بہت اچھا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 10 روز قبل رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ اور جاوید عباسی نے بہت اچھا کیا کہ بوٹ واؤڈا کے منہ پر مار کر شو چھوڑ گئے۔

مزید پڑھیں: بہتر ہوتا بوٹ گلے میں ڈال کر پروگرام میں شرکت کرتے۔ حنا بٹ

Related Posts