کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر اضافی اور او پی ایس افسران کا تبادلہ کر دیا گیا،جبکہ بلدیاتی اداروں میں ڈپٹی کمشنرز کو جو کہ بلدیاتی اداروں میں اضافی طور پر ایڈمنسٹریٹر تعینات ہیں عدلیہ کے احکامات ان پر لاگو نہیں کئے گئے اور وہ اپنی کرسیوں پر برا جمان ہیں۔
جبکہ اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے ریونیو افسران کو بلدیاتی اداروں سے فارغ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عہدوں سے فارغ کیے گئے افسران میں چراغ الدین ہنگورو کو اسپشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مخدوم شکیل الزمان کوممبر بورڈ آف ریونیو سے،غلام حیدر منگریو کو ایڈیشنل سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سے، کامران شمشاد کو ایڈیشنل سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے، محمد بابر کو ڈائریکٹر سول ڈیفنس سے، احمدعلی شاہ کو انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن بورڈآف ریونیو سے شامل ہیں۔

امجد علی لغاری کو ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی سے،محمداسلم کھوسو کو ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ اسپورٹس سے، سکندر علی خشک کو کو ریجنل ریونیو افسر سے، امتیاز احمد راجپر کو ایڈیشنل سیکریٹری ہیومن رائٹس سے، محمد حسین گھمرو کو ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی سے شامل ہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








