کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ہر طبقے کو ماسک اپنانا ہوگا۔تحریکِ انصاف

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ہر طبقے کو ماسک اپنانا ہوگا۔تحریکِ انصاف
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ہر طبقے کو ماسک اپنانا ہوگا۔تحریکِ انصاف

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پاکستان کے ہر طبقے کو ماسک کو اپنانے کے لیے آگے آنا ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کی سینئر رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ بطور قوم ہم سب کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات پر توجہ دینا ہوگی۔

رکنِ سندھ اسمبلی سدرہ عمران نے کہا کہ آج ہی سے ہر مذہبی رہنما، سیاست دان، سماجی شخصیات، ٹی وی اینکرز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ ماسک پہنیں۔

پی ٹی آئی رہنما سدرہ عمران نے کہا کہ عوامی مقامات اور میڈیا پریزنٹیشنز کے دوران میڈیا نمائندگان کو ہر وقت ماسک پہنے رکھنا ہوگا تاکہ عوام الناس بھی ماسک کو اپنانا شروع کردیں۔ 

Related Posts