جعلی لائسنس کے نام پر تباہی ہوئی، عمران خان اور غلام سرور استعفیٰ دیں۔احسن اقبال

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال
عمران خان شفاف انتخابات چاہتے ہیں تو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں آکر بیٹھنا ہو گا،احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جعلی لائسنسز کے نام پر تباہی و بربادی ہوئی، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ ہوابازی غلام سرو خان کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ ہوابازی کو فوری طور پر جعلی لائسنس کے معاملے پر استعفیٰ دینا ہوگا جو پی ٹی آئی کی نااہل حکومت نے تخلیق کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جعلی لائسنسز کے نام پر پاکستان کی ساکھ اور امیج کو تباہ و برباد کیا گیا جبکہ سول ایوی ایشن کی وضاحت سے حکومتی غیر ذمہ داری ظاہر ہوتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت نے جعلی لائسنس کے نام پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو تباہی و بربادی دی جس پر متعلقہ حکومتی وزراء کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کو  شعر سنانا مہنگا پڑ گیا، ڈاکٹر شہباز گِل کا  کرارا جواب

Related Posts