اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو نااہلی اور نالائقی کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ میں عمران خان کی حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کے لیے نامزد کرتا ہوں۔
مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت کو تحریکِ انصاف نے 15 ماہ میں جس قدر تباہ کیا ہے، سابقہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کی شرحِ نمو 10 سال میں کم ترین سطح پر آچکی ہے جبکہ ملک کے جاری اخراجات 19 سال میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کا ترقیاتی بجٹ 11 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ قرضوں کی شرح 72 سالہ ملکی تاریخ میں بلند ترین ہے۔
میں عمران حکومت کو عالمی نااہلی اور نالائقی کے نوبل انعام کے لئے نامزد کرتا ہوں- ملکی معیشت کو 15 ماہ میں اسقدر تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی- ترقی کی شرح نمو 10 سال میں کم ترین، جاری اخراجات 19 سال میں بلندترین، ترقیاتی بجٹ 11 سال میں کم ترین، قرضے 72 سال میں بلندترین – احسن اقبال
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) February 4, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں زیر حراست مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کر دی ۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رخصت ہونے پر 13 جنوری کو احسن اقبال کو جج اعظم خان کے روبرو پیش کیا گیا، احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کو کیس میں شامل تفتیش کرنے کی اپیل دائر کر دی۔
مزید پڑھیں: احسن اقبال کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








