اجمل خان قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

اجمل خان قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر
اجمل خان قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر

اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر ہوگئے ہیں۔

اجمل خان لودھی کو خواجہ جنید کی جگہ ٹیم کے نئے منیجر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

اجمل خان سابق انٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں او اب بطور کوچ ٹیم مینجمینٹ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پاکستان ہاکی لیگ کروانے کا اعلان کر دیا گیا ہے، افتتاحی سیزن میں پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رواں سال نومبر اور دسمبر میں لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

ہاکی لیگ کا پہلا سیزن لاہور میں منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے بھرپور تیاری کی جائے گی اور اس کو یادگار بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے انعقاد کا مقصد ملک میں قومی کھیل سے وابستہ ٹیلنٹ کو آگے لانا ہے تاکہ ان کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم مل سکے۔

Related Posts