خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیراپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر مستعفی، فرائض سے سبکدوش ہو گئے
خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر مستعفی، فرائض سے سبکدوش ہو گئے

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات و نشریات اجمل وزیر مستعفی ہو گئے ہیں، فرائض سے سبکدوش ہونے کیلئے انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیرِ اعلیٰ کو بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق اجمل وزیر کو رواں برس مارچ کے دوران مشیرِ اطلاعات کا عہدہ شوکت یوسفزئی کو عہدے سے ہٹانے کے بعد دیا گیا تھا، تاہم اجمل وزیر زیادہ عرصے تک اپنے عہدے پر برقرار نہ رہ سکے۔

مارچ سے لے کر جولائی تک یعنی محض چار ماہ کے عرصے کے دوران اجمل وزیر نے اپنی خدمات احسن طریقے سے سرانجام دیں، تاہم آج انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

دوسری جانب کے پی کے حکومت نے بھی اجمل وزیر کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے ان کی جگہ کامران بنگش کو مشیرِ اطلاعات مقرر کردیا جبکہ کامران بنگش پہلے ہی صوبائی حکومت کے اہم عہدیدار ہیں۔

کامران بنگش  پہلے ہی خیبر پختونخوا میں بلدیات کا قلمدان سنبھال رہے ہیں، مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کے استعفے کے بعد اطلاعات کا اضافی قلمدان بھی ان کے سپرد کردیا گیا۔

قبل ازیں سابق وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اپنے بیان کے باعث عوام میں مقبولیت کھو بیٹھے۔وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے جنوری میں عوام کو انوکھا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا ہے تو کھانا چھوڑ دیں ۔

گزشتہ برس دسمبر میں بھی آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 50 روپیکا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد آٹے کا تھیلا 970 روپے تک میں فروخت کیا جا رہا تھا۔ سال نو کے آغاز پر آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا۔

مزید پڑھیں: آٹا مہنگا ہے تو کھانا چھوڑ دیں، شوکت یوسفزئی کا عوام کومشورہ

Related Posts