پی ٹی آئی پر پیسے کسی کے کہنے پر نہیں لگائے، نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا۔علیم خان

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پیسے کسی کے کہنے پر نہیں لگائے، مجھے نیا پاکستان بنانے کا شوق تھا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف اپنی حکومت کے دور میں تمام ضمنی الیکشنز میں شکست کھا گئی  تھی۔ 9 مئی سے پہلے بھی لوگ تحریکِ انصاف سے خوش نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

نواز شریف کی نااہلی 5 سال بعد ختم ہوچکی ہے۔خواجہ آصف

گفتگو کے دوران علیم خان نے کہا کہ 9 مئی کو تو پی ٹی آئی نے حد کردی۔ بمبئی میں بھی جناح ہاؤس پر کبھی کوئی حملہ نہیں ہوا، جب میں نے عمران خان کو چھوڑا تو وہ ملک کے وزیر اعظم تھے، میں نے زندگی کے 10سال تحریکِ انصاف کو دے دئیے۔

سابق صوبائی وزیر علیم خان نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے مشکل وقت میں تحریکِ انصاف کو چھوڑا۔ بشریٰ بی بی میرے لیے قابلِ احترام ہیں تاہم عمران خان نے مخالف خواتین کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ہم نے 11سال محنت کی۔

علیم خان نے کہا کہ اکیلے چیئرمین تحریکِ انصاف کچھ نہیں تھے جو خود تو وزیر اعظم بن گئے لیکن سمجھتے تھے کہ کوئی اور وزیر نہیں بن سکتا۔ میرے لیے ان کی اہلیہ اور بہنیں قابلِ احترام ہیں۔ کسی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال نہیں کرسکتے۔ 

Related Posts