علی امین گنڈا پورکابلاول کومرد بننےکامشورہ،مریم کی خوبصورتی کو ٹیکوں کا کمال قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Ali Amin Gandapur crosses moral boundaries in criticizing Maryam, Bilawal

اسکردو: گلگت بلتستان میں انتخابی مہم میں تیزی، سیاسی قائدین نے ووٹ کے حصول کیلئے تمام حربے استعمال کرنا شروع کردیئے،علی امین گنڈا پور نے مریم نوازاور بلاول بھٹو پر تنقید میں تمام اخلاقی حدیں پار کرلیں۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ مریم نواز کی خوبصورتی سرجری اورٹيکوں کی مرہون منت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے عوام کے لوٹے ہوئے پیسوں سے اپنی ٹریٹمنٹ کروائی ہے۔

وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپور نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو کو بہادر سے پہلے آدمی بننے کا مشورہ دیا، وفاقی وزیر کے نازیبا ریمارکس پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

گلگت بلتستان چیف کورٹ نے جمعہ کو انتخابی مہم کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تمام وفاقی وزرا،حکومتی عہدیداران اور سیاسی قائدین کو کو3 دن کے اندراندرگلگت بلتستان چھوڑنے کا حکم دیدیا تھا۔

مزید پڑھیں:بلاول بھٹو نے اپوزیشن اتحاد میں پھوٹ ڈال دی، کل پی ڈی ایم کا اجلاس طلب

پیپلزپارٹی اورن لیگ کے عہدیداران کی جانب سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن کی سماعت چیف کورٹ گلگت بلتستان کی عدالت میں ہوئی،جسٹس ملک حق نواز اورجسٹس علی بیگ پرمشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔چیف الیکشن کمشنر،وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری کو فوری فیصلہ پرعملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔

انتخابی مہم کےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر دائر درخواست پر گلگت بلتستان چیف کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا اورحکومتی عہدیداران تین دن میں گلگت بلتستان سے نکل جائیں۔

Related Posts