علی محمد خان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید کی وفات پر افسردہ ہو گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علی محمد خان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید کی وفات پر افسردہ ہو گئے
علی محمد خان تحریکِ انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید کی وفات پر افسردہ ہو گئے

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر رکنِ صوبائی اسمبلی بننے والے میاں جمشید کی وفات پر افسردہ ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے تحریکِ انصاف کے ایم پی اے میاں جمشید کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے جبکہ وہ ایک ملنگ صفت انسان تھے۔

وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے میاں جمشید بہت پیار کرنے والے اور عوامی آدمی تھے۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 

Related Posts