سعید غنی نے ایس پی کے خلاف کمیٹی قائم کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ پر دباؤ ڈالا۔علی زیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

سعید غنی نے اپنے بھائی کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ پر دباؤ ڈالا۔علی زیدی کا الزام
سعید غنی نے اپنے بھائی کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ پر دباؤ ڈالا۔علی زیدی کا الزام

کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے وزیرِ تعلیم و محنت سندھ سعید غنی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایس پی رضوان احمد کے خلاف کمیٹی قائم کرنے کیلئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر دباؤ ڈالا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ اگر ایس پی رضوان احمد کی منشیات اِدھر سے اُدھر کرنے والے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی کے خلاف رپورٹ غلط تھی تو صوبائی وزیر نے رضوان احمد پر ہتکِ عزت کا مقدمہ کیوں نہیں کردیا؟

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ سعید غنی نے اپنا اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ پر دباؤ ڈالا تاکہ وہ ایس پی کے خلاف تادیبی اقدامات اٹھانے کیلئے کمیٹی کا قیام عمل میں لائیں جبکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے خوشی خوشی یہ کام کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مجرموں کو وزیر بنانے کا یہ نتیجہ نکلتا ہے۔علی زیدی 

Related Posts