کراچی: وفاقی وزیرِ بحری امور علی حیدر زیدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ جو لوگ عشروں سے وزیرِ اعظم عمران خان کو جانتے ہیں، وہ دوسروں کو خبردار کرتے آئے ہیں کہ جو یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کو ہرا سکتے ہیں۔
پیغام میں وزیرِ بحری امور علی زیدی نے کہا کہ عادت سے مجبور بدعنوان لوگ مسلسل سمجھانے کے باوجود کچھ نہیں سیکھتے۔ ایسے لوگوں کو میری نصیحت ہے کہ عمران خان نہ پیچھے ہٹے گا نہ جھکے گا بلکہ اگلی بار جب آپ اس کے راستے میں آئے تو مزید مار کھائیں گے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے سابق کپتان رمیز راجہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ثمینہ پیرزادہ کو عمران خان کے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ میرے الفاظ لکھ لیں کہ جیت عمران خان کا مقدر ہے اور وہ جیتیں گے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ آپ جو مرضی کوششیں کر لیں، آپ اس انسان کا کچھ نہیں کرسکیں گے۔ یہ آپ کو ہزار میں سے ہزار مرتبہ غلط ثابت کردیں گے۔ عمران خان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
Those who’ve know him closely for decades keep warning those who think they can beat him!
But the habitually corrupt don’t learn!
My advise:
He won’t give in nor back down!
He’ll hit you harder next time around!@ImranKhanPTI pic.twitter.com/9JmIHwiQr2— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) March 17, 2021
یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کے رویے نے ہمیں مایوس کردیا۔احسن اقبال
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








