عوام کو بلا تفریق وسائل کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔امین الحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان بھر کے عوام کو بلا تفریق وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔امین الحق
پاکستان بھر کے عوام کو بلا تفریق وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔امین الحق

کراچی: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ہم پاکستان بھر کے عوام کو وسائل کی فراہمی بلا تفریق یقینی بنائیں گے جس کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو بنیادی وسائل کی فراہمی یکساں بنیادوں پر کی جائے جبکہ بلاتفریق وسائل کی فراہمی سے ہی معاشرہ میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایڈمنسٹریٹر اور ڈپٹی کمشنر ویسٹ سلیم اللہ اوڈھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلدیہ غربی کے مسائل کے خاتمے کیلئے ایڈمنسٹریٹر /ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کی تمام یونین کمیٹیوں میں روزمرہ کے کاموں کے علاوہ عوام کی جانب سے موصولہ تجاویز پر جامعہ حکمت عملی سے خدمات کا عمل جاری ہے۔

ڈی سی ویسٹ نے بتایا کہ عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کیئے جارہے ہیں ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے سینئر افسران پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے جو دفتری مسائل کے حل کیلئے تجاویز مرتب کررہی ہے۔خصوصی توجہ پارک وپلے گراؤنڈ،اسکولوں اور ہسپتالوں کے معاملات کو حل کرنے پر دی جارہی ہے جس سے بلدیہ غربی میں کھیل کود اور تعلیم وصحت کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

اِس موقعے پر اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے کاموں کی رفتار کو تیز کرنے اور رُکے ہوئے کاموں کو مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ غربی کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے عوام کو بہت مسائل کا سامنا ہے، جس پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ ضلع غربی میں دیگر یوٹیلیٹی سروسز اداروں سے اشتراک عمل جاری ہے، جلد ہی صورتحال میں بہتری پیدا ہوگی۔ایسا مربوط پروگرام بنارہے ہیں کہ تمام شعبہ جات بہتر کام کرسکیں گے۔ 

وفاقی وزیر امین الحق نے تجاوزات کے حوالہ سے ملنے والی شکایات کے خاتمہ کیلئے بلاتفریق اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی صداقت حسین، عدیل شہزاد، علی خورشیدی اور باسط صدیقی بھی موجود تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:امین الحق کا دسمبر 2022 تک 5 جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان 

Related Posts