کراچی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے انتطامیہ کو حقائق سے آگاہ کرنے اور متنبہ کرنے کے بعد عالمی روحانی تحریک کے تحت فتنہ گوہر شاہی کو ختم نبوت کانفرنس منعقد کرنے سے روک دیا گیا ہے، جس کے بعد انجمن سرفروشان اسلام پاکستان کی جانب سے اپنے کارکنان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کووڈ کی صورت حال کی وجہ سے 3 جولائی ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہونے والی کانفرنس اب نہیں ہوگی۔
ایم ایم نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سادہ لوح عوام کو گمراہ کرنے کے لئے فتنہ گوہر شاہی کی جانب سے کراچی شاہ فیصل کالونی میں ایک ختم نبوت کانفرنس کرکے اپنی تبلیغی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کی کوشش کی جارہی تھی، جس کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ تشہیری پوسٹرز بھی آویزاں کئے گئے تھے۔ مذکورہ کانفرنس فتنہ گوہر شاہی کی تنظیم انجمن سرفروشان اسلام کے تحت منعقد کی جارہی تھی۔

شہر میں تشہیری مہم کے بعد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے انتظامیہ سے رابطہ کیاگیا ۔جس میں ایس ایس پی کورنگی ،ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ،ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرکورنگی شامل ہیں ، ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی نے ہی جھوٹ بول کر اس جلسے کی اجازت ڈپٹی کمشنر سے کالعدم جماعت کو دلوائی تھی ، جس کے بعد انتظامیہ نے کانفرنس کرنے کا نوٹی فکیشن واپس لئے لیاتھا ۔جس کے بعد کارکنان کو اصل حقیقت سے آگاہ کرنے کے بجائے کالعدم انجمن سرفروشان اسلام کراچی کے امیر ولی حسین کی جانب سے جاری کردہ لیٹر میںکانفرنس کی منسوخی کی وجہ کووڈ لاک ڈٖائون کو قرار دیا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








