سائفر کیس کی تفتیش میں مزید پیشرفت، اسد عمر بھی اسلام آباد سے گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، اسد عمر
اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، اسد عمر

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو مبینہ طور پر سائفر کیس کی تفتیش کیلئے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے بعد اسد عمر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان پہلے ہی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان اور شاہ محمود کیخلاف آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو گزشتہ روز سائفر گمشدگی کیس میں بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسد عمر کی گرفتاری بھی سائفر کیس کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام شاہ محمود قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں کیمرہ سماعت کے دوران لے کر پہنچ گئے۔ سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی عدالت میں اپنے مقدمے کا دفاع کریں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں آفیشل سیکریٹ ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے ملوث عناصر کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سائفر گمشدگی کا مقدمہ ایف آئی اے نے وفاقی وزارت داخلہ کے سیکریٹری یوسف نسیم کھوکھر کی مدعیت میں سنگین آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور سیکشن 34 کے تحت درج کیا، جس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا تھا۔

Related Posts