اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر رہنما و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے حلقۂ انتخاب میں نوجوانوں کے لیے تعلیمی منصوبوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے بتایا کہ ہم نے جی 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ کالج پر 34 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل کالج 2 سال میں پایۂ تکمیل کو پہنچے گا جس میں 1700 بچوں کو تعلیم دینے کے لیے 90 اساتذہ کو تعینات کیا جائے گا۔
وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہم اپنے حلقے میں نوجوانوں کی تعلیمی سہولیات کے لیے رواں سال کے دوران کئی منصوبے شروع کریں گے۔
جی 15 میں اسلام آباد ماڈل کالج کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے. یہ کالج 34 کروڑ روپے کی لاگت سے انشاءاللہ 2 سال میں مکمل ہو گا. اس میں 1700 بچوں کی تعلیم کا انتظام ہو گا اور 90 اساتذہ ہوں گے. حلقہ میں نوجوانوں کے لئے تعلیمی سہولیات کے لئے اس سال انشاءاللہ کئی منصوبے شروع ہو رہے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) February 20, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر اسد عمر نے اعتراف کیا کہ موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن معیشت کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے صحیح کام ہو رہا ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر8 روز قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے مطمئن ہونا اور کام سے مطمئن ہونا الگ باتیں ہیں۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے خاتمے کے لیے کام ہو رہا ہے۔اسد عمر
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








