ڈیفالٹ سوچ ناکام، ملک مضبوط ہاتھوں میں ہے، اسلم غوری

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے، ڈیفالٹ سوچ ناکام ہوگئی۔ جنیوا کانفرنس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ترجمان محمد اسلم غوری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شرعی عدالت کا خواجہ سراؤں کیلئے پروٹیکشن سینٹر بنانے کا حکم

اسلم غوری نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں بہترین انداز میں اقوام عالم کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا گیا۔اس کے برعکس نیازی دور میں دوست ممالک کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نیازی نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے معیشت پر ڈرون حملے کئے۔ نیازی نے ہمیشہ اپنی گندی سیاست کو ریاست پر ترجیح دی۔

ترجمان جے یو آئی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ نیازی نے اپنے گندے کردار کی طرح ہر چیز کو گندا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کے پی اور پنجاب میں حکومتی سرپرستی میں گندم روک کر عوام کو بغاوت پر اکسانے کا منصوبہ ناکام بنائیں گے۔

اسلم غوری نے کہا کہ عمران نیازی فاشسٹ سوچ رکھتا ہے، وہ اپنی سیاسی ناکامیوں کے انتقام میں ہر چیز کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

Related Posts